ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / الیکشن کمیشن کی غیرجانب داری مشکوک نہیں ہونی چاہیے:دگ وجے سنگھ

الیکشن کمیشن کی غیرجانب داری مشکوک نہیں ہونی چاہیے:دگ وجے سنگھ

Sun, 20 Dec 2020 16:33:21    S.O. News Service

بھوپال،20؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئرلیڈراورمدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ہفتہ کے روز کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا کام آزاداور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے نہ کہ ریاستی حکومتوں کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے الزام میں عہدیداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کی ہدایت دیناہے۔

سنگھ نے یہ تبصرہ ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔کچھ دن پہلے الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش حکومت سے چار پولیس افسران کے خلاف مجرمانہ کارروائی کرنے کو کہا۔مرکزی بورڈآف ڈائریکٹ ٹیکس کی ایک رپورٹ میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ریاست میں غیر مجاز اور غیر حساب کتاب نقدلین دین میں سرکاری ملازمین کے اولین کرداری نشاندہی کی گئی تھی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ ہدایات مدھیہ پردیش حکومت کو دیں۔سنگھ نے نامہ نگاروں کوبتایاہے کہ ہمیں دکھ ہے کہ الیکشن کمیشن کوجانبداری سے کام نہیںکرناچاہیے۔کسی بھی اچھی جمہوریت میں ، مرکزی الیکشن کمیشن کی انصاف پسندی کو کسی شک سے بالاتر ہوناچاہیے۔اس معاملے میں یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ یہ کسی بھی شک سے بالاترہے ، کیوں کہ ان عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کا انتخابات کے انعقاد سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہاں حدود ہیں کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کا طریقہ کس طرح ہے۔الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں ہے کہ وہ بدعنوانی کے معاملات پرکسی افسرکوہدایت کرے۔ میں سنٹرل الیکشن کمیشن سے پوری دل سے عرض کروں گا کہ آپ کی غیر جانبداری پر شکوہ نہیں کیا جانا چاہیے لیکن اگر اس طرح کے احکامات ملتے ہیں تو شبہ ہوگا۔


Share: